ٹریکٹر تھریشر کی ٹکر،16سالہ لڑکا جاں بحق ،کزن زخمی

ارسلان اور عرفان فیکٹری جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے، مقدمہ درج 
ساہیوال(خصوصی رپورٹ)ساہیوال میں نامعلوم ٹریکٹر تھریشر کی ٹکر سے16سالہ لڑکا جاں بحق ،13سالہ کزن شدید زخمی ہوگیا۔ نواحی گا ئوں 104/7-Rکے رہائشی اشرف کا 16سالہ بیٹاارسلان اور بھتیجا 13سالہ عرفان گھر سے فیکٹری کام کرنے کیلئے جارہے تھے کہ 105/7-Rکے قریب نامعلوم ٹریکٹر تھریشر کی ٹکر سے16سالہ ارسلان موقع پردم توڑگیا جبکہ عرفان شدید زخمی ہوا۔ اطلاع ملنے پرریسکیو عملے نے زخمی عرفان کو طبی امداددیکر ہسپتال منتقل کیا جبکہ نامعلوم ٹریکٹر تھریشر فرار ہوگیا۔ پولیس تھانہ ہڑپہ نے اشرف کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔