بجلی کے کھمبے پر چڑھنے والا ٹیکنیشن کرنٹ سے جاں بحق

ہارون آباد (خصوصی رپورٹ) ہارون آباد کے نواحی گاؤں 75فور آر میں بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر انٹر نیٹ کا کام کرتا نوجوان ٹکینیشن کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ مقامی صحافی زاہد حسین انجم کا بھائی طالب حسین کو کرنٹ لگنے سے جھلس کر شدید زخمی ہوا، اسے ہسپتال منتقل کیا تاہم جانبر نہ ہوسکا۔