ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر 17 سالہ لڑکا جاں بحق

قصور(خصوصی رپورٹ )ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر 17 سالہ لڑکا جاں بحق، قصور کے علاقے قادرآباد میں محنت کش سلمان ٹریکٹر ٹرالی سے اترنے کے دوران پھسل کر نیچے گر گیا۔عینی شاہدین کے مطابق ٹرالی کا ٹائر سلمان کے اوپر سے گزر گیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، تھانہ صدر پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔