شہریوں سے لاکھوں کے زیورات موبائل فونز سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق راوی روڈ میں سلمان سے 1لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون, سندر میں نوید سے 1لاکھ 40روپے اور موبائل فون.شادباغ میں خالد سے1 لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون, گڑھی شاہو میں شکیل سے 1لاکھ20 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.ستوکتلہ اور مصری شاہ سے گاڑیاں جبکہ اسلام پورہ کاہنہ اور نولکھا سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔