اچھرہ اور ستوکتلہ سے گاڑیاں ، کاہنہ اور ٹبی سٹی سے موٹرسائیکلیں چوری

شہریوں سے لاکھوں زیورات موبائل فونز سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا 
 لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق ہڈیارہ میں الطاف سے 1 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون،راوی روڈ میں عبدالمنان سے 1 لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون،ٹاون شپ میں شبیر سے 1 لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون,شیراکوٹ میں عمار سے 1لاکھ25ہزار روپے اور موبائل فون,مصری شاہ میں ناصر سے1 لاکھ 10 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.اچھرہ اور ستوکتلہ سے گاڑیاں جبکہ ریس کورس کاہنہ اور ٹبی سٹی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔