شمالی چھاونی :جعلی سب انسپکٹر ساتھی سمیت گرفتار

ملزم عامر نے اپنا تعارف اسلام آباد پولیس میں بطور سب انسپکٹر کر ایا
لاہور(کرائم رپورٹر) شمالی چھاونی میں ڈولفن ٹیم نے جعلی سب انسپکٹر کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے روٹ ڈیوٹی میں مشکوگ گاڑی کو راو?نڈ اپ کیا، چیکنگ کرنے پر جعلی سب انسپکٹر کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ملزم عامر نے اپنا تعارف اسلام آباد پولیس میں بطور سب انسپکٹر کر ایا، جس پر چیکنگ کے دوران جعلی پولیس و انٹیلی جنس برانچ کے کارڈز برا?مد ہوئے۔ ملزموں  عامر اور دانش کو  مزید تفتیش و قانونی کارروائی  کیلئے تھانہ شمالی چھاونی کے حوالے کر دیا گیا۔