شمالی چھاونی،فیصل ٹاون اور یکی گیٹ سے گاڑیاں چوری

 شہریوں سے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق فیصل ٹاؤن میں عاصم سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون،جبکہ فیصل ٹاون سے ہی ڈاکو ندیم سے 3لاکھ نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، شالیمار میں صابر سے 1لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون,ہنجروال میں ریاض سے1 لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون,شفیق آباد میں ذوالفقار سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون، شادمان میں بابر سے 1لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔شمالی چھاونی،فیصل ٹاون اور یکی گیٹ سے گاڑیاں جبکہ گارڈن ٹاون، ہربنس پورہ اور لوئرمال سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔