لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور پولیس اینٹی بیگری ایکٹ پر عملدرآمد کے لئے سرگرم ہے ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال اینٹی بیگری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2280 ملزمان گرفتار2255 مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے گرفتار ملزمان میں 2168 مرد، 100 عورتیں اور 12سہولت کار شامل ہیں سٹی ڈویڑن میں 529 ملزمان، کینٹ میں 461، سول لائنز میں 231، صدر میں 255، اقبال ٹاؤن میں 226 اور ماڈل ٹاؤن میں 466 ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے صوبائی دارالحکومت میں انسداد گداگری کے لئے بھرپور کارروائیاں جاری ہیں اینٹی بیگری ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، بچوں سے بھیک منگوانے والے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا جا رہا ہے سی سی پی او لاہور نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھکاری مافیا کے خلاف موثر کارروائی کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جائے، چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے پلیٹ فارم کو کمسن گداگروں کی بحالی کیلئے استعمال کیا جائے، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے نیٹ ورک کے ذریعے سٹرکوں پر پیشہ ور گداگروں کو فوری ٹریس کر کے حراست میں لیا جائے۔