ملکی منڈیوں میں قیمتوں کا استحکام برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے:اسحاق ڈار

مارکیٹ میں کسی بھی قسم کے بگاڑ سے بچنے کے لئے  موثر نگرانی کا نظام یقینی بنایا جائے
چینی کی برآمد کا مقصد مقامی کاشتکاروں کی مدد، چینی کی صنعت کو مضبوط بنانا  ہے:اجلاس میں گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے    ملکی منڈیوں میں قیمتوں کا استحکام برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے،مارکیٹ میں کسی بھی قسم کے بگاڑ سے بچنے کیلئے موثر نگرانی کا نظام یقینی بنایا جائے۔ اسحاق ڈار  کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں چینی کی برآمد کیلئے پالیسی گائیڈ لائنز کو حتمی شکل دینے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں کمیٹی نے آئندہ کرشنگ سیزن شروع ہونے تک چینی کے حتمی ذخائر کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا، نائب وزیراعظم نے مقامی صارفین کے تحفظ کیلئے وزیراعظم کی جانب سے دی گئی ہدایات پر زور دیا۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا  کہ چینی کی برآمد کا مقصد مقامی کاشتکاروں کی مدد، چینی کی صنعت کو مضبوط بنانا اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ ملکی منڈیوں میں قیمتوں کا استحکام برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے