اسلام آباد(آئی این پی )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بچے ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں،بچوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کا مستقبل محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق عالمی یوم اطفال کے موقع پر اپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہوتے ہیں،یوم اطفال ہمیں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کو مزید مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، بچوں کو معیاری تعلیم، صحت اور بہترین تربیت فراہم کرنا ضروری ہے۔ پاکستان کے ہر بچے کو محفوظ اور روشن مستقبل دینے کے لئے پرعزم ہیں۔