بی جے پی مسلم رہنما نے مسلمانوں کو رام کی نسل قرار دے دیا

وہ مسلمان جو رام اور کرشن پر ایمان نہیں رکھتے، انہیں مسلمان نہیں کہا جا سکتا: جمال صدیقی
نئی دہلی (آئی این پی )نریندر مودی کی جماعت بی جے پی کے مسلم رہنما نے بھارتی وزیراعظم کو خوش کرنے کیلئے عجیب و غریب بیان جاری کر دیا۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے اسلام اور ہندو مذہب کے درمیان عجیب مماثلت بیان کردی۔انڈیا ٹوڈے کے ساتھ ایک انٹرویو میں جمال صدیقی نے کہا کہ سناتن دھرم اسلام سے بہت پہلے آیا تھا اور یہ تہذیب کی بنیاد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام مسلمان رام کی نسل سے ہیں۔مودی کو خوش کرنے کے لیے جمال صدیقی نے یہ تک کہہ دیا کہ وہ مسلمان جو رام اور کرشن پر ایمان نہیں رکھتے، انہیں مسلمان نہیں کہا جا سکتا، اور یہ بھی دعوی کیا کہ یہ معزز شخصیات اسلامی روحانی سلسلے میں بھی شامل ہو سکتی ہیں