عالمی عدالت انصاف نے9 سال بعد کیس کافیصلہ سنایا‘ 2017 میں میانمار فوج کے آپریشن میں نسل کشی کی گئی
ہیگ(مانیٹرنگ ڈیسک)میانمار میں فوجی کارروائیوں کے بعد لاکھوں روہنگیا مسلمان نقل مکانی پر مجبور ہوئے، عالمی عدالت انصاف نے نسل کشی کا ذمہ دار قرار دے دیا۔عالمی عدالت انصاف نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے مقدمے میں میانمار کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے تاریخی فیصلہ سنا دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں قائم اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالت نے جمعرات کو 9 کے مقابلے میں 6 ججوں کی اکثریت سے فیصلہ سنادیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے میانمار حکومت نے اپنی ریاست رخائن میں مقیم روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کرکے 1948 کے عالمی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔عدالت کے سربراہ یوجی ایواسوا نے بتایا کہ ہزاروں روہنگیا شہریوں کے قتل، خواتین پر جنسی تشدد، بچوں سے انتہائی سفاکانانہ برتائوکا اور بنگلادیش پناہ لینے کی کوشش کرنے والوں پر حملے کے شواہد ملے۔اقوام متحدہ کی عالمی عدالت انصاف نے قرار دیا کہ میانمار کی سیکیورٹی فورسز کی ان کارروائیوں کا مقصد روہنگیا آبادی کے ایک بڑے حصے کو ختم کرنا تھا۔فیصلے