چین سے دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی،مخالفین نقصان نہیں پہنچا سکتے آصف زرداری

صدر  مملکت سے شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے سیکرٹری کی ملاقات‘خاتون اول آصفہ بھٹو اور بلاول  بھی موجود تھے
شنگھائی (آئی این پی )صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ مخالف عناصر پاک ،چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔انہوں نے یہ بات   شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے سیکرٹری سے ملاقات کے دوران کہی ، جس دوران خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی شریک تھے۔صدرمملکت  کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی، مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔