نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں ہندوتوا نظریے، بی جے پی کی سیاست اور مسلمانوں کے خلاف مبینہ منظم ایجنڈے پر ایک بار پھر بحث تیز ہو گئی ۔سیاسی مبصرین کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوتوا سوچ اب محض ایک نظریہ نہیں رہی بلکہ اسے ریاستی پالیسی کی شکل دی جا رہی ہے، جس کا براہِ راست نشانہ ملک کی مسلم اقلیت بن رہی ہے۔بھارتی نشریاتی ادارے انڈیا ٹوڈے کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں آسام کے وزیر اعلی ہمنت بسوا سرما مسلمانوں کی تصاویر پر فائرنگ کرتے دکھائی دیتے ہیں