تھائی لینڈ کے مہا وجیرالونگ کورن، یا کنگ رام، دنیا کے امیر ترین بادشاہ قرار

  بینکاک  (آئی این پی )دنیا کے امیر ترین افراد میں عام طور پر ایلون مسک، جیف بیزوس یا بل گیٹس کے نام سامنے آتے ہیں، لیکن بادشاہوں کی فہرست میں تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن، یا کنگ رام، سب سے نمایاں اور منفرد ہیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بادشاہ رام کی دولت تقریبا 50 ارب ڈالر ہے، جو پاکستانی روپوں میں 4.5 لاکھ کروڑ سے زائد بنتی ہے، اگرچہ یہ رقم دنیا کے سب سے امیر تاجروں کے برابر نہیں، لیکن شاہانہ طرزِ زندگی اور دولت کے وسائل انہیں دنیا کے امیر ترین بادشاہوں میں شامل کرتے ہیں۔ان کی دولت کا بڑا حصہ کرایے کی آمدنی سے حاصل ہوتا ہے۔