حریت رہنما یاسین ملک کو جیل سے نئی دہلی رام منوہر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

 سرینگر(آئی این پی ) حریت رہنما یاسین ملک کو جیل سے نئی دہلی رام منوہر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے ترجمان اور حریت رہنما کے نمائندہ خصوصی رفیق ڈار کا کہنا ہے کہ یاسین ملک کو نئی دہلی کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔رفیق ڈار نے بتایا کہ حریت رہنما یاسین ملک کو عدالت نے سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیا تھا تاہم بھارتی حکومت یاسین ملک کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔