ملک میں 1300 بھورے ریچھوں میں سے ایک چوتھائی کو مارنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے
براٹسلاوا(آئی این پی )یورپی ملک سلوواکیہ کی حکومت نے بھورے ریچھ کے گوشت کو عوام کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے، حالانکہ یہ جانور یورپی یونین میں تحفظ یافتہ انواع میں شامل ہے۔ برطانوی نشریاتی ادار ے کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے حالیہ مہلک حملوں کے بعد ملک میں موجود تقریبا 1300 بھورے ریچھوں میں سے ایک چوتھائی کو مارنے کا منصوبہ بنایا ہے اور اب ان ریچھوں کے گوشت کو فروخت کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔