سپین کی پارلیمنٹ نے اسرائیل سے ہتھیاروں کی خریدو فروخت پر پابندی کی منظوری دیدی

میڈرڈ(آئی این پی )اسپین کی پارلیمنٹ نے اسرائیل سے  ہتھیاروں کی خریدو فروخت پر پابندی کی منظوری دے دی۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق اسپین کی پارلیمنٹ میں ہتھیاروں کی پابندی کے قانون کے حق میں 178 اور مخالفت میں 169 ووٹ پڑے۔پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد اسرائیل کو دفاعی ساز و سامان، مصنوعات، ٹیکنالوجی کی تمام برآمدات اور درآمد پر پابندی ہوگی