معاہدے میں انجن، پرزے، تکنیکی معاونت اور لاجسٹک سپورٹ بھی شامل ، فوجی توازن کو متاثر نہیں کریگا،محکمہ خارجہ
واشنگٹن(آئی این پی ) امریکا نے اسرائیل کو 18کروڑ ڈالر مالیت کے انجن فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی دفاعی سلامتی تعاون ا دارے نے امریکا کے اسرائیل کو انجن فروخت کرنے کی تصدیق کر دی۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو آرمڈ پرسنل کیریئرز کے لیے ہیوی وہیکل انجن فراہم کیے جائیں گے، یہ انجن اسرائیل کی سرحدی دفاع اور فوجی نقل و حرکت میں بہتری لائیں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق معاہدے میں انجن، پرزے، تکنیکی معاونت اور لاجسٹک سپورٹ بھی شامل ہے ،معاہدہ خطے کے فوجی توازن کو متاثر نہیں کرے گا۔