براٹسلاوا(آئی این پی )سلوواکیہ میں ہزاروں افراد وزیراعظم کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجی ریلیاں نکالیں اور وزیراعظم رابرٹ فیکو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین سلواکیہ کے دارالحکومت کے مرکزی چوک پر جمع ہوئے اور وزیر اعظم رابرٹ فیکو کے روس کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کے فیصلے کیخلاف شدید احتجاج کیا۔