ہے،خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں جلد خوشیاں لوٹ آئیں گی، ملک مخالفین کا صفایا کریں گے
پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کے بیانات ایک دوسرے سے الگ ہوتے ہیں:وفاقی وزیرکی میڈیا سے گفتگو
پشاور (آئی این پی)وفاقی وزیر سیفران امیر مقام نے کہا ہے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے بڑے بڑے سکینڈلز سامنے آ رہے ہیں۔ صوبائی کابینہ کے اراکین اپنے وزیراعلی پر چوری کا الزام لگا رہے ہیں۔وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام نے پشاور میں خواتین باکسنگ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وفاقی حکومت کی کوششوں سے ملک میں امن لوٹ رہا ہے۔ اندرون اور بیرون محاذ پر ملک کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں جلد خوشیاں لوٹ آئیں گی۔ اندرون اور بیرون محاذ پر ملک مخالفوں کا صفایا کریں گے، فیلڈ مارشل کی قیادت میں دشمن کو شکست دی گئی ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کو ہمیشہ ملکی مفاد میں کام کرنے کے لیے دعوت دی ہے۔ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کے بیانات ایک دوسرے سے الگ ہوتے ہیں