پوری قوم مسلح افواج کی پشت پر کھڑی تھی اور رہے گی:امیر مقام

پاک افواج  نے بھارت کو شکست فاش دے کر   پوری قوم  کا سر فخر سے بلند کر دیا:وفاقی وزیر
پشاور  (آن لائن)  وفاقی وزیر امور کشمیر  و سیفران  امیر مقام نے کہا ہے   پاک افواج  نے بھارت کو شکست فاش دے کر   پوری قوم  کا سر فخر سے بلند کر دیا  ۔   پوری قوم مسلح افواج کی پشت پر کھڑی تھی اور رہے گی ۔  میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوے انہوں نے  کہا  پاک فوج نے   بھارت کو منہ توڑ ج جواب دے  کر پوری قوم کا سر فخر سے  بلند کر دیا ہے ۔  پوری دنیا  پاک افواج  کی بہادری اور  بھارت کے خلاف برتری  کا  اعتراف کرتی ہے ۔  انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم نے  کہا کہ   پوری قوم کا  بھی مشکور ہوں کہ  انہوں نے  پاک فوج کا بھرپور ساتھ دیا اور قوم کی دعاوں سے بھارت کے خلاف یہ شاندار  کامیابی نصیب ہوئی ۔  انہوں نے کہا   پوری قوم کو پاک فوج کی قربانیوں کا احساس ہے۔