وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال ‘ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بھی خراج تحسین‘کئی ارکان نے انہیں امن کا علمبردار قرار دیا‘ارکان کومٹھائی پیش کی گئی

 اللہ نے پاکستان کو عزت  سے نوازا جمعہ کو  یوم تشکر منانے کا فیصلہ جنگ بندی کیلئے فیلڈ مارشل   کئی راتیں جاگتے رہے:شہبازشریف
اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے  پاکستان اور 24کروڑ عوام کا سر فخر سے بلند ہوگیا ،  اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو وہ عزت  اور مقام عطاء فرمایا ہے جو انسانی کوششوں سے اکیلے ممکن نہیں تھا
سیاسی اور فوجی قیادت کی نیک نیتی اور متحدہ کوششوں کے باعث جنگ کے  شعلے دو ہفتے کیلئے بجھ گئے ، اللہ نے چاہا تو ہمیشہ کیلئے بجھ جائینگے ،  بھائی کو بھائی سے لڑانے کی کوششیں ہوئیں:وزیراعظم کااجلاس سے خطاب
اسلام آباد(آن لائن)ویلڈن گریٹ مسٹر پرائم منسٹر،وفاقی کابینہ نے ایران امریکہ جنگ بندی کیلئے مجوزہ اسلام آباد معاہدے کی منظوری دے دی اورایران امریکہ جنگ بندی کیلئے مجوزہ اسلام آباد معاہدے پر وزیراعظم کو فیصلوں کا مکمل اختیار دیدیا گیا۔جنگ بندی کروانے پر وفاقی کابینہ نے قومی و عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کیا‘وفاقی کابینہ کی طرف سے قوم سے مذاکرات کی کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں کرنے کی اپیل کی گئی‘جمعہ کو یوم تشکر منانے کا فیصلہ کیا گیا اورکابینہ کے تمام ارکان کو مٹھائی بھی کھلائی گئی۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے بہترین قومی مفاد میں پاکستان کی ترجمانی کی اور عالمی سطح پر پاکستان کے امن کے کردار کو اجاگر کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایران امریکہ جنگ بندی کو پاکستان کی غیر معمولی کامیابی قراردیاگیا اورارکان نے وزیراعظم ، وزیرخارجہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فیلڈمارشل سید عاصم منیر کو امن کا علمبردارقراردی‘وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد شہباز شریف نے کہا   اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو وہ عزت  اور مقام عطاء فرمایا ہے جو انسانی کوششوں سے اکیلے ممکن نہیں تھا،یہ کامیابی نہ صرف پاکستان کے لیے  بلکہ پوری دنیا کے لیے باعث فخر ہے ،  آج پاکستان کے 24کروڑ عوام کا سر فخر سے بلند ہوگیاہے ، سیاسی اور فوجی قیادت کی نیک نیتی اور متحدہ کوششوں کے باعث جنگ کے  شعلے دو ہفتے کیلئے بجھ گئے ، اللہ نے چاہا تو ہمیشہ کیلئے بجھ جائینگے ، جنگ میں بھائی کو بھائی سے لڑانے کی کوششیں ہوئیں، مگر اللہ کے فضل اور پاکستان کی حکمت عملی نے اسے ناکام بنایا اور امن قائم کرنے میں کامیابی دلائی، آج پوری دنیا کا میڈیا پاکستان کے کردار کو سراہا رہی ہے ، آج پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے جو عزت اور احترام عطا کیا ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ان کی پوری ٹیم نے انتھک محنت کی ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کئی راتیں جاگتے رہے، انہوں نے کہا   امریکا اور ایران کے وفد جمعے کو پاکستان آ رہے ہیں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا شکریہ کہ انہوں نے میری درخواست قبول کی، ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی شکریہ کہ انہوں نے دو ہفتوں کے لیے جنگ بندی کی تجویز پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو وہ عزت اور مقام عطا فرمایا جو انسانی کوششوں سے اکیلے ممکن نہیں تھا