وزیراعلی سندھ اور وزیراعلی خیبر پختونخوا کے درمیان ملاقات آج ہوگی، ناصر حسین شاہ

 وزرائے اعلی کے درمیان ہفتے کو ملاقات طے ہی نہیں تھی، اسلئے منسوخ ہونیکا سوال ہی نہیں
کراچی(آئی این پی ) وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ اور وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ملاقات آج ( پیر کو) ہوگی۔ یہ بات صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ اور پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ نے بتا ئی ۔ناصر حسین شاہ کا کہناتھا کہ وزرائے اعلی کے درمیان ہفتے کو ملاقات طے ہی نہیں تھی، اسلئے منسوخ ہونیکا سوال ہی نہیں۔پی ٹی آئی جلسے سے متعلق بات کرتے ہوئے ناصر شاہ بولے کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے میں 2 یا 3 گھنٹے کی تاخیر ہوئی،کرسیاں اور کنٹینر چاہیں تو ہم پہنچا دیتے ہیں، پی ٹی آئی چاہے تو جلسہ ایک دن آگے کرلے۔ادھر پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہم نے اسٹریٹ موومنٹ کا کہا تھا جلسے کا تو سندھ حکومت نے کہا۔ ہمیں دن میں باغ جناح میں جلسے کی اجازت نہیں دی گئی۔حلیم عادل شیخ نے دعوی کیا کہ پولیس نے وینڈر کوبھگادیا، کنٹینرکو آنے نہیں دیا جارہا، ہمارا جلسہ مزار قائد پر ہی ہوگا۔