خیبر پختونخوا میں فائبر آپٹک کی تنصیب کے لئے منصوبہ فوری طور پر تیار کیا جائے :امیر مقام

اسلام آباد(یواین پی)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر ، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی زیرِ صدارت پیر کو وزارت میں خیبر پختونخوا میں سیلولر سروسز سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے صوبے کے متعدد علاقوں میں ناقص موبائل و انٹرنیٹ سروسز پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فائبر آپٹک کی تنصیب کے لئے واضح اور قابلِ عمل منصوبہ فوری طور پر تیار کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں