ایٹمی طاقت قابو سے باہر، یورینیم سے پورا بھارتی گائوں بیمار و معذور

نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں یورینیم سے پورا بھارتی گائوں بیمار و معذور ہوگیا۔ مودی سرکار کا بھارت خوبصورت لبادہ اوڑھے انتہائی بیمار و مفلوج ہوچکا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق  کے مطابق جڈوگورا قبیلے کے خوفناک معذوری میں مبتلا غریب ہیں، مودی نے جڈوگورا کے باسیوں کو یورینیم کی بھینٹ چڑھا دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے جڈوگورا کی زمین کو جوہری طاقت کے بدلے زہریلا جہنم بنا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جڈوگورا میں زمیں کی تہہ کی600 میٹر گہرائی میں حکومتی سرپرستی میں یورینیم کی کان کنی جاری ہے۔ زمین سے یورینیم نکال کر حیدرآباد بھیجا جاتا ہے۔بھارتی میڈیا نے کہا کہ زہریلا فضلہ جڈوگورا کے گائوں میں چھوڑ دیا جاتا ہے، نکالے گئے یورینیم کو بغیر حفاظت کے کھلے ٹرکوں میں لاد کر بھیجا جاتا ہے۔بھارتی میدیا نے بتایا کہ جس سے تابکار ذرات آبادی کے بیج سڑک پر گرتے ہیں، یورینیم کی کان کنی نے ایک مکمل انسانی بحران کو جنم دے دیا۔بھارتی میڈیا نے مزید کہا کہ جڈوگورا کے مقامی لوگ موت اورمعذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں