واشنگٹن (آئی این پی )امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے اصفہان میں ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے میں بنکر بسٹر بم استعمال نہیں کیے۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ڈین کین نے امریکی سینیٹرز کو ایران کی جوہری تنصیبات پر کیے گئے غیر معمولی حملے پر بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ امریکی فوج نے ایران کی سب سے بڑی جوہری سائٹس میں سے ایک پر بنکر بسٹر بم استعمال نہیں کیا۔رپورٹ کے مطابق اصفہان کی ایٹمی تنصیب میں 60 فیصد افزودہ یورینئیم موجود تھا، اصفہان ایٹمی تنصیب کی گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے بنکر بسٹر استعمال نہیں کیے گئے کیونکہ وہ موثرنہیں ہوتے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ فردو اور نطنز کی تنصیبات پربنکر بسٹر بم گرائے گئے تھے۔