اٹلی: گائوں کے میئر نے لوگوں کے بیمار ہونے پر پابندی لگا دی

 روم (آئی این پی )اٹلی میں ایک گائوں کے میئر نے لوگوں کے بیمار ہونے پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اعلان صحت کی سہولتوں کے درپیش مسائل اور بحران کی وجہ سے کیا گیا ہے۔اٹلی کی کا ئونٹی بیلکاسٹرو کے گاں کلابریا کے میئر انتونیو ٹورچیا نے رہائشیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ کسی بھی بڑی بیماری کا شکار نہ ہوں جس میں ہنگامی طبی امداد کی ضرورت ہو۔