اداکارہ ریشم نے ساتھی فنکار ہمایوں سعید کے بارے میں ایک دلچسپ واقعہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بڑی کامیابی کے باوجود وہ انتہائی عاجز اور سادہ مزاج انسان ہیں۔
ریشم نے بتایا کہ ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو" کی غیر معمولی کامیابی کے بعد جب ہمایوں سعید لاہور آئے تو بہت سے لوگوں نے انہیں اپنے گھروں میں مدعو کیا۔ اس موقع پر ریشم نے بھی انہیں اپنے گھر آنے کی دعوت دی کیونکہ ان کی بھانجی ہمایوں سعید کی بہت بڑی مداح تھی۔اداکارہ کے مطابق ہمایوں سعید ان کے گھر آئے اور انہوں نے بھانجی کو گلے لگا کر پیار کیا جس پر وہ خوشی سے جھوم اٹھی۔ ریشم کا کہنا تھا کہ ہمایوں سعید نہایت عاجز اور شائستہ تھے، مگر اس وقت وہ کچھ نروس اور حیران بھی دکھائی دے رہے تھے کیونکہ انہیں ڈرامے کی اتنی بڑی کامیابی پر یقین کرنا مشکل لگ رہا تھا۔ریشم نے بتایا کہ ہمایوں سعید اتنے گھبرا گئے تھے کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ کیا کہیں یا کس طرح برتاؤ کریں۔ جب انہوں نے ان سے انٹرویو دینے کا کہا تو ہمایوں سعید نے جواب دیا کہ وہ نہیں جانتے کہ کیا کہیں۔
ریشم کے مطابق ہمایوں سعید واقعی ایک حقیقی اسٹار ہیں جو شہرت کے باوجود عاجزی اور سادگی کو برقرار رکھتے ہیں۔یاد رہے کہ ہمایوں سعید کا شمار پاکستان کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے۔ حال ہی میں ان کی فلم "لو گرو" نے باکس آفس پر تقریباً 85 کروڑ روپے کا بزنس کیا، جبکہ ڈرامہ "میں منٹو نہیں ہوں" نے بھی ناظرین میں خاصی مقبولیت حاصل کی۔سن 2020ء میں نشر ہونے والا ڈرامہ "میرے پاس تم ہو" ہمایوں سعید کے کیریئر کا ایک بڑا سنگ میل ثابت ہوا جس نے انہیں عالمی سطح پر شہرت دلائی۔