سری دیوی سے بے پناہ محبت کرنے والا سُپر اسٹار، جو کبھی دل کی بات نہ کہہ سکا

سری دیوی سے بے پناہ محبت کرنے والا سُپر اسٹار، جو کبھی دل کی بات نہ کہہ سکا

بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کے لاکھوں مداح دنیا بھر میں موجود ہیں، لیکن ان کے ساتھی اداکار بھی ان کے حسن، اداکاری اور شخصیت کے دیوانے تھے۔

 کچھ اداکار ان کی محبت میں گرفتار بھی ہوئے، لیکن اپنی محبت کا اظہار نہ کر سکے۔ایسی ہی ایک کہانی ہے ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار رجنی کانت کی، جو سری دیوی کے سحر میں گرفتار تو ہوئے مگر اپنی محبت کا اعتراف کبھی نہ کر سکے۔

جب رجنی کانت سری دیوی کی محبت میں گرفتار ہوئے
رجنی کانت اور سری دیوی نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا، لیکن ایک خاص فلم کی شوٹنگ کے دوران رجنی کانت کو سری دیوی سے محبت ہو گئی۔یہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے کہ اس فلم میں رجنی کانت نے سری دیوی کے سوتیلے بیٹے کا کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم میں کام کرتے ہوئے دونوں کے درمیان بہت خوبصورت تعلق قائم ہوا۔ہدایت کار بالاچندر کے ایک پرانے انٹرویو کے مطابق:سری دیوی، رجنی کانت سے عمر میں کافی چھوٹی تھیں، لیکن رجنی کانت نے ہمیشہ ان کا بہت خیال رکھا۔دونوں کے درمیان ایک خاص دوستی تھی، اور سری دیوی بھی رجنی کانت کی بہت عزت کرتی تھیں۔جب رجنی کانت بیمار ہوئے تو سری دیوی نے سات دن کا اُپواس (روزہ) رکھا تاکہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں۔
محبت کا اعتراف کرنے کی ہمت کیوں نہیں کر سکے؟
رجنی کانت نے ایک دن فیصلہ کیا کہ وہ سری دیوی سے اپنی محبت کا اظہار کریں گے۔ وہ ان کے گھر پہنچے تاکہ اپنے دل کی بات کہہ سکیں، لیکن جیسے ہی وہ دروازے پر پہنچے، گھر کی بجلی چلی گئی اور اندھیرا چھا گیا۔رجنی کانت نے اسے برا شگون سمجھا اور بغیر کچھ کہے واپس لوٹ گئے۔ اس کے بعد انہوں نے کبھی سری دیوی سے اپنی محبت کا اظہار نہیں کیا۔

ادھوری محبت، مکمل نہ ہو سکی
سری دیوی بعد میں معروف فلم پروڈیوسر بونی کپور کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ یوں رجنی کانت کی یہ ایک طرفہ محبت ہمیشہ ادھوری رہ گئی، اور وہ کبھی اپنی محبت کا اعتراف نہ کر سکے۔یہ کہانی آج بھی ان کے مداحوں کے لیے ایک خوبصورت مگر ادھوری محبت کی مثال بنی ہوئی ہے۔