راوی میں ڈوبنے والے شہری کی لاش برآمد

بھینسوں کو نہلاتے شہری دریا میں ڈوب گیا تھا ، لاش 2دن بعد ملی
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقے سگیاں راوی پل کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شہری بھینسوں کو نہلاتے ہوئے دریائے راوی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیاریسکیو حکام کے مطابق واقعے کے فوری بعد سرچ آپریشن شروع کیا گیاتاہم شہری کی لاش دو روز کی مسلسل کوششوں کے بعد دریا سے نکال لی گئی۔ ریسکیو غوطہ خور ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپریشن مکمل کیا ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ شہری دریائے راوی میں بھینسوں کو نہلا رہا تھا کہ اچانک گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوب گیا۔لاش ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی جبکہ ریسکیو 1122 نے آپریشن مکمل ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ دریاؤں اور گہرے پانی میں احتیاط برتیں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔