شکرگڑھ،عیسیٰ چوک ،چک امرو ( خصوصی رپورٹ) نالہ بئیں میں ڈوبنے والے شہری کی لاش تیسرے روز تلاش کرلی گئی۔متوفی 4بچوں کا باپ تھا اوربزرگ ماں کاواحدسہاراتھا۔ بدھ کے روز نواحی گا ئوں نگروٹہ انصاریاں کا30سالہ عقیل ذوالفقار نالہ بئیں میں ڈوبا تھا، متوفی کی والدہ اور بچے میت سے لپٹ کر روتے رہے اور وزیر اعلی سے مدد کی اپیل کرتے رہے۔