نہر میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش برآمد

 16 سالہ عبدالرحمن اپنے بھائی کے ہمراہ نہر میں نہانے آیا اورڈوب گیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)ریسکیو اہلکاروں نیایک روز قبل نہر میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے 16 سالہ نوجوان کی لاش کو سرچ آپریشن کے بعد نکال لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق مصطفی آباد میں 16 سالہ عبدالرحمن اپنے بھائی کے ہمراہ نہر میں نہانے آیا اوراس دوران گہرے پانی میں ڈوب گیا، اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کیا اور کئی گھنٹو ں کے سرچ آپریشن کے بعد لاش برآمد کر لی۔ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ لاش نہر سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے۔ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والا عبدالرحمن مصطفی آباد کا رہائشی تھا۔