دریائے راوی میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش تلاش کر لی گئی

 نارووال (آئی این پی )دریائے راوی میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش تلاش کر لی گئی۔تفصیل کے مطابق ریسکیو ٹیم نے کرتار پور کے قریب دریائے راوی میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش دوسرے روز بوٹ آپریشن اور بوٹ اسپننگ تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے مسلسل 23 گھنٹے 40 منٹ کی انتھک کوششوں کے بعد ریسکیو کر لی۔لاش جائے حادثہ سے تقریبا ایک کلومیٹر کے فاصلے پر دریائے راوی سے ریسکیو کی گئی۔ڈوبنے والے 22سالہ نوجوان فرحان کی لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال منتقل کر دیا گیا ۔واٹر ریسکیو آپریشن میں 12 ریسکیورز نے حصہ لیا ۔ پانی کی گہرائی تقریبا 12 فٹ تھی۔واٹر ریسکیو آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر اورنگزیب نے کی۔