بہاولپور: مبینہ پولیس مقابلے میں 8 سالہ بچے کے قاتل ملزم ہلاک، ساتھیوں کی تلاش جاری.
بہاولپور کے علاقے حاصل پور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران وہ ملزم ہلاک ہو گیا جو 8 سالہ بچے سے زیادتی اور قتل کے مقدمے میں نامزد تھا۔پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق کارروائی جاری ہے اور ہلاک ہونے والے ملزم کے ساتھیوں کی تلاش کی جارہی ہے۔ گزشتہ روز متاثرہ بچے کی لاش ریت کے ٹیلوں سے برآمد ہوئی تھی۔