حافظ آباد میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

حافظ آباد میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

پنجاب پولیس نے بتایا ہے کہ حافظ آباد میں شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والا ایک ملزم پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران ملزم اور اس کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کی جس کے بعد وہ فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے۔ اس دوران ایک ملزم ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک شدہ ملزم نے ایک ماہ قبل حافظ آباد میں دو دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاتون سے اجتماعی زیادتی کا ظلم ڈھایا تھا۔ پولیس اس واقعے میں ملوث باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔