کاہنہ میں سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ، زیرِ حراست ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

کاہنہ میں سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ، زیرِ حراست ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

لاہور کے علاقے کاہنہ میں سی سی ڈی پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس میں زیرِ حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

سی سی ڈی پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم کو نشاندہی کے لیے کاہنہ تھانہ کی حدود میں لے جایا گیا تھا، جہاں اس کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق ملزم کے ساتھی اپنے ساتھی کو چھڑوانے کے لیے حملہ آور ہوئے۔فائرنگ کے تبادلے میں زیرِ حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولی سے موقع پر ہلاک ہو گیا، جبکہ دوسرا حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے ہلاک ملزم کی لاش مردہ خانہ منتقل کر دی ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزم سنگین وارداتوں میں ملوث تھا، جبکہ فرار ملزم کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔