بہاولپور کے جنرل بس اسٹینڈ پر 3 ملزمان کی جانب سے ایک بچے کو مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ہیں۔ بچے کے والد کے مطابق، ملزمان نے بچے کے ساتھ بدفعلی کے بعد اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔پولیس نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور ان کے خلاف بہاولپور کے تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ بچے کے والد کی درخواست پر پولیس کارروائی کر رہی ہے۔