کندھے پر فریکچر کے باوجود اسحاق ڈار کی وزرائے خارجہ کیساتھ اجلاس میں شرکت

کندھے پر فریکچر کے باوجود اسحاق ڈار کی وزرائے خارجہ کیساتھ اجلاس میں شرکت

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے مصر کے وزیرِ خارجہ کے استقبال کے دوران چوٹ لگنے کے باوجود پورا دن اہم میٹنگز مکمل کر دیں.

 نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار گزشتہ روز مصر کے وزیرِ خارجہ کا استقبال کر رہے تھے کہ اسٹیج کے قریب ان کا پیر پھسل گیا اور وہ زمین پر گر پڑے۔ تاہم فوری طور پر کھڑے ہو کر مہمان کا استقبال کیا اور دن بھر اہم ملاقاتوں میں حصہ لیا۔بعد ازاں آفیشل فیملی کی ہدایت پر طبی معائنہ کروایا گیا، جس میں کندھے میں ہلکی ہیئر لائن فریکچر کی تشخیص ہوئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق درد کش ادویات اور احتیاطی اقدامات سے چند روز میں بہتری آ جائے گی۔اسحاق ڈار نے عوام سے اپنے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کے مفاد میں تمام میٹنگز بخوبی مکمل کی گئیں، چاہے چوٹ کے باوجود درد کا سامنا کرنا پڑا۔