مصر میں توانائی بحران شدید، حکومت نے اسٹورز بند کرنے اور بجلی بچانے کی ہدایات جاری کر دیں

مصر میں توانائی بحران شدید، حکومت نے اسٹورز بند کرنے اور بجلی بچانے کی ہدایات جاری کر دیں

مصر میں توانائی بحران شدت اختیار کر گیا ہے، جس کے باعث حکومت نے متعدد ہنگامی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹورز اور شاپنگ مالز کو جلد بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں تاکہ بجلی کی کھپت کم کی جا سکے۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ گھر سے کام کریں اور غیر ضروری استعمال کے بجلی والے آلات اور اسٹریٹ لائٹس کو محدود کریں۔یہ بحران خلیجی جنگ اور ایران کے پانی کی اہم آبنائے ہرمز کو بند رکھنے کے بعد پیدا ہوا ہے، جس کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل اور قدرتی گیس کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ توانائی کی سپلائی میں یہ خلل مصر سمیت کئی افریقی اور ایشیائی ممالک پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق مصر اپنی مائع قدرتی گیس کی زیادہ تر ضروریات امریکا اور قطر سے درآمد کرتا ہے، اور حال ہی میں اسرائیل کے ساتھ بھی گیس کی ایک پائپ لائن کے ذریعے معاہدہ کیا گیا ہے۔ تاہم موجودہ کشیدہ صورتحال کے سبب توانائی کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں اور حکومت ہنگامی اقدامات کے ذریعے بحران کے اثرات کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔اس کے نتیجے میں عوام کو بجلی کی بچت، محدود خریداری کے اوقات اور توانائی کی متبادل تدابیر اپنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔