’جنگ کرنے والوں کی دعائیں قبول نہیں ہوتیں‘، پوپ لیو کا دوٹوک اعلان

’جنگ کرنے والوں کی دعائیں قبول نہیں ہوتیں‘، پوپ لیو کا دوٹوک اعلان

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں پام سنڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے نام پر کی جانے والی جنگیں ناقابل قبول ہیں اور مذہب کو تشدد یا تباہی کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

پوپ لیو نے واضح کیا کہ جو لوگ جنگ کو مذہب کے نام پر جائز قرار دیتے ہیں، وہ درحقیقت انسانیت کے اصولوں کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ انہوں نے تمام فریقین سے فوری جنگ بندی اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی اپیل کی، اور زور دیا کہ طاقت کے بجائے مکالمہ اور امن ہی حقیقی راستہ ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ایران سے متعلق جاری کشیدگی میں بعض رہنما اپنے اقدامات کو مذہبی بنیادوں پر درست قرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں، جس پر عالمی سطح پر بحث جاری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پوپ لیو کا بیان ایک اہم اخلاقی مؤقف کی عکاسی کرتا ہے، جو مذہب کو تصادم کے لیے استعمال کرنے کے بجائے امن اور ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیتا ہے۔