ویب ڈیسک: کیتھولک مسیحیوں کے نئے پوپ کارڈینل رابرٹ پری ووسٹ کو باقاعدہ طور پر پوپ لیو XIV کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے، جو کیتھولک چرچ کے 267 ویں پوپ ہیں۔
ان کی تقرری سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ایک تاریخی تقریب کے دوران ہوئی، جس میں لاکھوں افراد اور دنیا بھر سے آئے ہوئے بین الاقوامی رہنما موجود تھے۔پوپ لیو XIV نے اپنے افتتاحی خطاب میں عالمی امن کی اپیل کی، خاص طور پر یوکرین اور غزہ میں جاری تنازعات کے حوالے سے کہا کہ وہاں کے لوگ شدید بھوک اور مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے پرامن حل تلاش کرنے کی تاکید کی تاکہ متاثرہ علاقوں میں انسانی بحران کو روکا جا سکے۔اس موقع پر پوپ لیو XIV نے امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وانس، وزیر خارجہ روبیو، اور دیگر اہم ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کی تاکہ عالمی سطح پر تعلقات کو مضبوط کیا جا سکے۔ پاکستان کی طرف سے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بھی پوپ سے ملاقات کی، جس میں مذہبی ہم آہنگی اور بین الاقوامی امن کے موضوعات پر بات چیت ہوئی۔
پوپ لیو XIV کی تعیناتی سابق پوپ فرانسس کے انتقال کے تقریباً دس دن بعد ہوئی۔ کارڈینل رابرٹ پری ووسٹ نے اپنا پوپ کا نام لیو XIV منتخب کیا، جو رومن کیتھولک چرچ کی روایت کے مطابق ایک خاص روحانی اور تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔ پوپ فرانسس کی وفات کے بعد کیتھولک چرچ کے اندر گہرے غم اور صدمے کا ماحول تھا، جس کے بعد نئے پوپ کی تعیناتی کو چرچ کے لیے ایک نیا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔پوپ لیو XIV نے اپنے خطاب میں عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ امن، محبت اور انصاف کے پیغام کو عام کریں اور تمام انسانیت کے لیے ایک بہتر دنیا بنانے کی کوشش کریں۔ ان کی یہ تقرری کیتھولک مسیحیوں کے لیے ایک نئی امید اور رہنمائی کا باعث بنی ہے۔