پوپ لیو چہاردہم نے مشرق وسطیٰ سمیت دنیا کے مختلف جنگ زدہ خطوں میں فوری قیامِ امن کی اپیل کر دی۔
ویٹی کن سٹی میں ہفتہ وار دعائیہ خطاب کے دوران انہوں نے مشرق وسطیٰ، یوکرین اور سوڈان میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو جنگ کے ہولناک اثرات سے بچانا بین الاقوامی قانون اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔پوپ نے کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں لبنان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور تنازع میں شامل تمام فریقین فوری جنگ بندی کریں اور پُرامن حل کی طرف آئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ جنگ سے متاثرہ تمام افراد، بالخصوص یوکرین اور سوڈان کے عوام کے لیے دعاگو ہیں اور متحارب فریقین کو چاہیے کہ لڑائی ترک کر کے مذاکرات کے ذریعے تنازعات کا حل نکالیں۔