ٹرمپ کا نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارکباد کا پیغام

ٹرمپ کا نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارکباد کا پیغام

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رابرٹ پری ووسٹ کو رومن کیتھولک چرچ کے تاریخ میں پہلے امریکی پوپ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور جلد ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔

نومنتخب پوپ، رابرٹ پری ووسٹ، جو پوپ لیو چہاردم کے لقب سے جانے جائیں گے، کو اس اعزاز پر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر مبارکباد پیش کی۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہ اعزاز کی بات ہے کہ وہ پہلے امریکی پوپ ہیں اور یہ ہمارے ملک کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ویٹیکن سٹی میں نئے پوپ کا انتخاب کم از کم 4 مرتبہ کی ووٹنگ کے بعد کیا گیا۔ 133 رومن کیتھولک کارڈینلز نے خفیہ ووٹنگ میں حصہ لیا۔

نئے پوپ کے انتخاب پر سیسٹن چیپل کی چمنی سے سفید دھواں خارج کیا گیا اور سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں گھنٹیاں بجائیں گئیں۔یاد رہے کہ رابرٹ پری ووسٹ، جو اب پوپ لیو چہاردم کہلائیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس کے ناقد رہے ہیں اور انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن پالیسیوں پر سخت تنقید کی تھی۔