قراقرم، پاکستان، تیزگام سمیت کئی ٹرینیں تاخیر، مسافروں کو شدید مشکلات
لاہور(کرائم رپورٹر)ملک بھر میں ریلوے کے ٹرین آپریشن شیڈول شدید متاثر ہو گیا، جس کے باعث متعدد اہم ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہو کر روانہ ہوئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع کے مطابق پاکستان ایکسپریس کو 3 گھنٹے 45 منٹ، تیزگام ایکسپریس کو 2 گھنٹے، قراقرم ایکسپریس کو 9 گھنٹے 40 منٹ جبکہ پاک بزنس ایکسپریس کو 4 گھنٹے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔اسی طرح کراچی ایکسپریس 1 گھنٹہ 45 منٹ، ملت ایکسپریس 4 گھنٹے، رحمان بابا ایکسپریس 2 گھنٹے 30 منٹ جبکہ علامہ اقبال ایکسپریس تقریباً 5 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔مزید بر آں عوامی ایکسپریس بھی 4 گھنٹے لیٹ رہی جبکہ شاہ حسین ایکسپریس یکم تا 3 مارچ تک منسوخ رہی۔ دیگر ٹرینوں میں گرین لائن ایکسپریس 2 گھنٹے 25 منٹ اور میانوالی ایکسپریس 1 گھنٹہ 25 منٹ تاخیر کا شکار رہی۔ریلوے ذرائع کے مطابق تاخیر کی وجوہات جاننے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ شیڈول کو معمول پر لانے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ مسافروں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔