ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار،مسافر خوار

 عوام ایکسپریس 2 گھنٹے 50 منٹ، علامہ اقبال ایکسپریس 2 گھنٹے 40 منٹ، فرید ایکسپریس 1 گھنٹہ 40 منٹ لیٹ
لاہور(کرائم رپورٹر ) ریلوے انتظامیہ کے متعدد دعو ئوں کے باوجود ٹرین شیڈول معمول پر نہ آسکا۔کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ ہوئیں۔ عوام ایکسپریس 2 گھنٹے 50 منٹ، علامہ اقبال ایکسپریس 2 گھنٹے 40 منٹ، فرید ایکسپریس 1 گھنٹہ 40 منٹ ،تیز گام ایکسپریس 1 گھنٹہ 30 منٹ ،ملت ایکسپریس 1 گھنٹہ 25 منٹ، پاک بزنس ایکسپریس 1 گھنٹہ 10 منٹ ،جعفر ،قراقرم اور رحمان بابا ایکسپریس 1،1 گھنٹہ لیٹ ہوئیں۔ ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔