ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار

لاہور (خصوصی رپورٹ ) ریلوے انتظامیہ کے متعدد دعووں کے باوجودٹرینیں تاخیر کا شکار، شیڈول معمول پر نہ آسکا۔کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔ کراچی سے آنے والی پاکستان ایکسپریس 4 گھنٹے 20 منٹ، ملت ایکسپریس 3 گھنٹے 50 منٹ ،عوام ایکسپریس 3 گھنٹے 30 منٹ ،قراقرم ایکسپریس 2 گھنٹے 30 منٹ ،جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے 25 منٹ، فرید ایکسپریس 2 گھنٹے ،شالیمار ایکسپریس 1 گھنٹہ 40 منٹ ،علامہ اقبال ایکسپریس، 1 گھنٹہ 30 منٹ اور کراچی ایکسپریس 1 گھنٹہ 20 منٹ لیٹ ہوئی، جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔