ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار

لاہور(خصوصی رپورٹ)شدید دھند اور موسم کی خرابی کے باعث ٹرینیں گھنٹوں تاخیر سے روانہ ہوئیں۔ قراقرم ایکسپریس مقررہ وقت کے بجائے ڈیڑھ گھنٹہ ،بزنس ایکسپریس 6گھنٹے اورکراچی ایکسپریس 4گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی ،مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا رہا۔