ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار

 رش کے پیش نظر لاہور سے نارووال کے لئے عید سپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ 
لاہور ( ) ریلوے انتظامیہ کے متعدد دعوو ں کے باوجود ٹرین شیڈول معمول پر نہ آسکا۔کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ ہوئیں۔ ملت ایکسپریس 8 گھنٹے 10 منٹ، خیبر میل 3 گھنٹے 55 منٹ ،شاہ حسین 3 گھنٹے 20 منٹ ،شالیمار 2 گھنٹے 40 منٹ، علامہ اقبال 2 گھنٹے 10 منٹ، قراقرم 1 گھنٹہ 45 منٹ ،عوام 1 گھنٹہ 20 منٹ ،پاکستان 1 گھنٹہ 15 منٹ ،جعفر 1 گھنٹہ 10 منٹ ،تیز گام ایکسپریس 1 گھنٹہ لیٹ ہوئی۔ ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری طرف عید پر رش کے پیش نظر لاہور سے نارووال کے لئے عید سپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ٹرین 6جون کو نارووال کیلئے چلائی جائے گی ، ٹرین لاہور سے صبح 9 بجکر 20 منٹ پر نارووال کیلئے روانہ ہوگی جو دوپہر 12 بجے نارووال پہنچے گی۔نارووال سے لاہور کیلئے 6 جون کو 1 بجکر 30 منٹ پر عید سپیشل روانہ ہوگی جو 4 بجکر 30 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔