پنجاب یونیورسٹی ،داخلوں کیلئے رجسٹریشن شروع

لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب یونیورسٹی نے انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کے پہلے مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے امیدوارں کے انٹری ٹیسٹ کی آن لائن رجسٹریشن شروع کر دی ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کے انڈرگریجوایٹ پروگرامز کے 2026 سیشن میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ لازمی ہے۔